حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبورن علامہ اشفاق وحیدی نے محرم الحرام کی آمد پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا: حکومت ایسے عناصر پر خصوصی نظر رکھے جو شیعہ و سنی میں تفریق ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی کے بہانے عوام اور عزاداروں کو تنگ نہ کرے ۔ آج باطل قوتیں اگر خوفزدہ ہیں تو عزاداری امام حسین (ع) سے، چونکہ عزاداری امام حسین (ع) دین اور اسلام کو روح بخشتی ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے علماء و ذاکرین اور خطباء سے اپیل کرتے ہوئے کہا: منبر حسینی سے اتفاق واتحاد اور فلسفہ کربلا کے پیغام کو بیان کیا جائے تاکہ ملک پاکستان میں شیعہ سنی کے اتحاد وحدت کو فروغ مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام نے اسلام اور انسانیت کی بقاء کے لیے قربانی پیش کر کے یزیدی، تکفیریت اور باطل نظام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔